The news is by your side.

Advertisement

الیکشن کمیشن کراچی نے سیاسی جماعتوں کے الزامات مسترد کردیے

کراچی: ضلعی الیکشن کمیشن کے ترجمان علی اصغر نے کہا ہے کہ کراچی کے نتائج آخری مراحل میں ہے، تمام پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی کاپی فراہم کی گئی۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے ریجنل الیکشن کمیشن کراچی کا کہنا تھا کہ نتائج آخری مراحل میں ہیں، 6 اضلاع کے حلقوں کے غیر حتمی نتائج آنا شروع ہوگئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمام امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی کاپیاں فراہم کی گئیں، کسی بھی پولنگ اسٹیشن سے فارم 45 کی قلت کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی اس ضمن میں کسی نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی۔

مزید پڑھیں: پورے ملک سے انتخابی بے قاعدگیوں کی شکایات ملیں: پیپلز پارٹی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ساڑھے دس کروڑ افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، کراچی کے مختلف حلقوں سے حصہ لینے والے امیدواران اور سیاسی جماعتوں نے فارم 45 نہ ملنے کی شکایات کی تھیں۔

ایم کیو ایم پاکستان، پاک سرزمین پارٹی، تحریک انصاف، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے بذریعہ پریس کانفرنس دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا اور نتائج سادہ کاغذ پر دیے جارہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں