The news is by your side.

Advertisement

الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری، حکومت اور اپوزیشن کا ناموں پر اتفاق

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے لیے حکومتی اور اپوزیشن کے ناموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اتفاقِ رائے سے جلد ہی حتمی ناموں کا فیصلہ ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور کمیٹی کی چیئرپرسن کا کہنا تھا کہ حکومتی،اپوزیشن کےتجویز ناموں کاتفصیلی جائزہ لیا گیا، تجویز کردہ نام اور ان کے تجربے پر بحث ہوئی، جو امیدوار عمر کی شرط پورا نہیں اتررہے آج اُن کی نشاندہی کی گئی۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تقرری : شہباز شریف کا وزیراعظم عمران خان کو خط

اُن کا کہنا تھا کہ پیر تک باہمی اتفاق رائے سے الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں کا فیصلہ کر لیں گے، ہم الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، باہمی اتفاق سے بہترین امیدواروں کا چناؤ ہوگا، اپوزیشن،حکومت کے درمیان تقرری کے معاملے پر بارگینگ کا تاثر غلط ہے۔

دوسری جانب سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہےمفادات سے بالا تر ہوکرممبران کی تقرری کی جائے، حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ ملکی مفادکومدنظررکھاجائے، یہ بہتر ہوگا کہ باہمی اتفاق سے تقرریاں کی جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسے ممبران کی تقرری چاہتےہیں جن پرعوام کااعتمادہو کیونکہ ایسے ہی افسران قومی جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کریں گے۔ مشاہد اللہ نے بھی اجلاس کی کارروائی کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امیدہے اراکین اتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، اجلاس ان کیمرہ تھا اس لیے امیدواروں کےنام بتانےسےقاصرہوں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں