ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن کا 40 لاکھ زندہ ووٹرز کو مردہ قرار دینے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ڈسکہ: الیکشن کمیشن کی جانب سے 40 لاکھ زندہ ووٹرز کو مردہ قرار دینے کا انکشاف سامنے آیا ، رہنماپی ٹی آئی عثمان ڈار نے کہا زندوں کومردہ قراردیکرغلطی کہنامضحکہ خیز ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے 40 لاکھ زندہ ووٹرز کو مردہ قرار دینے پر تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکی چوری پکڑی گئی۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 40 لاکھ زندوں کومردہ قرار دیکر غلطی کہنامضحکہ خیزہے اور آپریٹنگ غلطی قرار دینا اقرار جرم ہے۔

عثمان ڈار نے الیکشن کمشنر کے پری پول دھاندلی کے تمام منصوبے ناکام کریں گے، کل خود مختاری اور غلامی کی جنگ کا دن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیرت مند اور محب وطن نوجوان نکلے گا اپنا کردار ادا کرے گا، ڈیڑھ دن کی بات ہے عوام دشمن غلام اپنے انجام کو جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں