تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پی ٹی آئی رکن اسمبلی غلطی سے مردہ قرار، نام ووٹر لسٹ سے خارج

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر کو غلطی سے فوت قرار دے دیا۔

رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے موصول ایس ایم ایس میں بتایا گیا ہے کہ آپ فوت ہو چکے ہیں۔

ریاض حیدر نے کہا کہ ایسے عمل سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کیا کارکردگی ہے، سازش کے تحت ووٹر لسٹ میں گڑ بڑ کی جا رہی ہے۔

رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے آج اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے بلا خوف کرتا ہے اور کرتا رہے گا، فیصلوں سے کوئی ناراض یا راضی ہوتا ہے یہ ان کا مسئلہ ہے۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے ہمیشہ تیار ہے مگر نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، اس سلسلے میں حلقہ بندیوں پر تیزی سے کام جاری ہے، کمیشن کا کام صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ہے۔

Comments

- Advertisement -