تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

شوکت ترین کی سینیٹ‌ نشست پر کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم نوٹی فکیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مشیر خزانہ شوکت ترین کی بطور سینیٹرکامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ شوکت ترین خیبرپختونخواہ سے عام نشست پر سینیٹر کی حیثیت سے کامیاب ہوئے۔

یاد رہے کہ ایوانِ بالا میں بیس دسمبر کو سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر ووٹنگ ہوئی تھی، جس میں 122 اراکین نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علما اسلام پاکستان نے بھی خالی نشست پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے، جنہوں نے تیرہ تیرہ ووٹ حاصل کیے جبکہ شوکت ترین 87اراکین کا اعتماد حاصل کر کے کامیاب قرار پائے تھے۔

مزید پڑھیں: شوکت ترین خیبر پختون خوا سے سینیٹر منتخب

شوکت ترین نے اس کامیابی پر رب کے حضور شکر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان  اور اراکین کے اعتماد سمیت عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس نشست پر منتخب ہونے کے بعد اب میں ہر ماہ خیبرپختون خواہ کا دورہ کروں گا۔

اس موقع پر شوکت ترین نے دلچسپ انکشاف کیا کہ پشاور میرا سسرال ہے اور داما آدھا گھر والا ہوتا ہے لہذا کراچی اور لاہور کے اراکین کو بھی عزت کرنا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -