The news is by your side.

Advertisement

الیکشن کمیشن نے 26 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی ہے، دوبارہ گنتی کیے جانے والے حلقوں میں قومی اسمبلی کے 15 اور صوبائی اسمبلی کے 11 حلقے شامل ہیں۔

امیدواروں کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی ہے، دوبارہ گنتی کی اجازت فارم 49 موصول نہ ہونے کے باعث دی گئی۔

قومی اسمبلی کے ایسے حلقے جہاں دوبارہ گنتی ہونی ہے ان میں حلقہ این اے 57 راولپنڈی، این اے 158 ملتان، این اے 110 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 15 ایبٹ آباد، این اے 10 شانگلا، این اے 170 بہاولپور، این اے 159 ملتان، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 140 قصور، این اے 188 لیہ، این اے 117 ننکانہ صاحب شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 290، 291 اور 292 ڈی جی خان سمیت پی کے 36 ایبٹ آباد اور پی ایس 32 بدین میں دوبارہ گنتی کی اجازت دی ہے، علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے 37 قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

دوبارہ گنتی کیے جانے والے حلقوں میں ایاز صادق کا این اے 129، شاہد خاقان عباسی کا این اے 57، اویس لغاری کا پی پی 292، یوسف رضا گیلانی کا این اے 158، بلیغ الرحمان کا این اے 170، رانا محمد افضل کا این اے 110 شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں