اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ایم پی اےفریال تالپور کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی، پی ٹی آئی ایم پی ایز نے نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

فیصلے میں الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی ایم پی ایز کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن میں پڑھے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ فریال تالپور نے اثاثے ظاہر کیے تھے، ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے ٹھوس شواہد درکار ہوتے ہیں، تحریک انصاف فریال تالپور کیخلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

یاد رہے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے نا اہلی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی تھی، جس میں فریال تالپور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا تھا۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے 27 اکتوبر کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں