بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

این اے 133 کا انتخابی شیڈول جاری، پولنگ 5دسمبر کو ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : الیکشن کمیشن نے این اے 133کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا ، جس کے مطابق حلقہ این اے 133 میں 5دسمبر بروز اتوار پولنگ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخابات پر اجلاس ہوا ، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار نے ضمنی انتخاب کے حوالے سے بریفنگ دی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ضمنی انتخاب میں تمام ووٹرز، خصوصاً خواتین، حق رائے دہی استعمال کریں۔

الیکشن کمیشن نے این اے 133کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا ، جس کے مطابق حلقہ این اے 133 میں 5دسمبر بروز اتوار پولنگ ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ووٹرز کی سہولت کیلئے اتوارپولنگ ڈے کے طور پر مقرر کیا گیاہے، حلقے کے عوام بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشنز پر آئیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ آفیسر کو اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہانتخابی عملہ فرائض کی انجام دہی میں اثر و رسوخ کو ملحوظ خاطرنہ لائے، جانبداری کی صورت میں سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا اور انتخابات کےانتظام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

خیال رہے مسلم لیگ (ن) لاہور کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہو ئی تھی، این اے 133 کی نشست پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان کڑا مقابلہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں