تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سینیٹ کا امیر ترین رکن کون؟ تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹرز کے اثاثہ جات کی تفصیلات جاری کردی ہیں، تاج آفریدی ایوان بالا کے امیر ترین  رکن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹرز کے مالی سالی دو ہزار انیس۔ بیس کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ 63 لاکھ ہے، صادق سنجرانی کی پاکستان میں جائیداد کی مالیت ساڑھے 5کروڑ ہے، اس کے علاوہ ان کے پاس چار ذاتی گاڑیاں بھی ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا 6 کروڑ 77 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں، وفاقی وزیر سینیٹر اعظم سواتی 81 کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں، اسی طرح وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم 39 کروڑ 96 لاکھ مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

سینیٹر تاج محمد آفریدی ایوان بالا کے امیر ترین رکن ہے، وہ ایک ارب 22 کروڑ 27 لاکھ کےاثاثوں کے مالک ہیں، اس کے علاوہ سینیٹر تاج آفریدی کے بیرون ممالک 16 کروڑ 71 لاکھ کے اثاثے بھی ہیں، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ایوان بالا کے غریب رکن ہے، الیکشن کمیشن میں ظاہر اثاثہ جات کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے12 کنال کی وراثتی زمین ظاہر کی، سراج الحق کے بینک اکاؤنٹ میں 6 لاکھ روپے ہیں جبکہ انہوں نے 3 لاکھ 61 ہزار سےزائد کا کاروبار ظاہرکیا۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر طلحہ محمود نے 3 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کیے، طلحہ محمود کے پاس 4 کروڑ 48 لاکھ سے زائد کی گاڑیاں ہیں، طلحہ محمود کےبینک اکاؤنٹ میں 9 کروڑ سےزائد رقم موجود ہے اسکے علاوہ ان کے پاس 16 کروڑ سے زائد کے پلاٹ اور گھر ہیں ،ساتھ ہی طلحہ محمود نےالیکشن کمیشن میں 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد کی سرمایہ کاری ظاہر کی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز  چار کروڑ 67 روپے مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں، قائد ایوان شہزاد وسیم 20 کروڑ 21 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہے، ڈاکٹر شہزاد وسیم کی اہلیہ کے اثاثوں کی مالیت 17کروڑ 23 لاکھ ہے، اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے چوہدری تنویر کی زرعی جائیداد 3 کروڑ 67 لاکھ سے زائد ہے، چوہدری تنویر 4 کروڑ 74 لاکھ سے زائد غیر زرعی جائیداد کے مالک ہے، چوہدری تنویر نے 3 کروڑ 79 لاکھ سے زائد رقم بینک اکاؤنٹ میں ظاہر کی، اس کے علاوہ 25 لاکھ سے زائد کا فرنیچر بھی ان کی ملکیت میں شامل ہے۔پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید ایک کروڑ روپے اثاثوں کے مالک ہیں، ن لیگ کے مشاہد اللہ خان ایک کروڑ 75 لاکھ کے پلاٹس کے مالک ہیں، مشاہداللہ کے65ہزاراسٹاک شیئر میں اس کے علاوہ وہ 8 لاکھ کے زیورات کے بھی مالک ہیں، مشاہداللہ نے17 لاکھ اور 14 لاکھ سے زائد بینک اکاؤنٹس میں ظاہر کیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مشاہد اللہ خان کا ملک اور ملک سے باہر کوئی کاروبار نہیں۔

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرپرویز رشید نے صرف 33 لاکھ روپے کی رقم بینک اکاؤنٹ میں ظاہر کی، لیگی سینیٹر کے پاکستان اور بیرون ملک میں کوئی اثاثے نہیں اور نہ ہی پاکستان اور بیرون ملک میں کوئی کاروبار ہے۔

راجہ ظفر الحق نے الیکشن کمیشن میں جائیداد ظاہر کی لیکن مالیت نہیں بتائی، سینیٹر راجہ ظفر الحق نے بینک اکاؤنٹ میں صرف 50 ہزار روپے ظاہر کیے۔

پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک 1.3 ملین پاؤنڈ کے بیرون ملک اثاثوں کے مالک ہیں، رحمان ملک کی اہلیہ کی ملکیت میں 27لاکھ کا 50 تولے سونا بھی ہےرضا ربانی کے پاس پاکستان میں ایک کروڑ 53 لاکھ کا کاروبار ہے، سینیٹر رضا ربانی کو 62 لاکھ روپے کی جائیداد تحفے میں ملی، رضا ربانی کے بینک اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے ظاہر کیے گئےہیں، اس کے علاوہ رضا ربانی نے15 لاکھ 55 ہزار سے زائد کا انکم ٹیکس ظاہر کیا۔

سینیٹر عبدالغفور حیدری تقریباً 63 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، عبدالغفور حیدری کے ایک بینک اکاؤنٹ میں 1916جبکہ دوسرے میں 2094روپے ہیں۔

Comments

- Advertisement -