اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، اسحاق ڈار سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے لیکن حلف نہیں اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار اظہر صدیق کی جانب سے معاون وکیل محفوظ بخاری الیکشن کمیشن پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا اسحاق ڈار کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

ممبر نثار درانی نے ریمارکس دیے اسحاق ڈار نے حلف نہیں لیا، سینیٹ کے رکن نہیں تو کیسے نا اہل کریں۔

الیکشن کمیشن میں ممبر کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ میں کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے کیس سردخانہ میں ڈالا یے، آپ کو کیس میں بلاتے ہیں تو التواء کی درخواست کرتے ہیں، اسحاق ڈار سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے لیکن حلف نہیں اٹھایا۔

الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں