site
stats
پاکستان

الیکشن کمیشن نے کسان پیکج کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قراردے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ ’’کسان پیکج‘‘ کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قراردے دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کسان پیکج کے اعلان سے انتخابی عمل کو نقصان پہنچا ہے۔

الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ کسان پیکج کا بجٹ 2015 – 2016 میں کسان پیکج کا تذکرہ نہیں تھا۔

کمیشن نے کسان پیکج کے تین شقوں پراعتراض کیا ہے اور ان پر 3 دسمبر تک عملدرآمد روکنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے 15 ستمبر کو 340 ارب کا ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا ۔

پیکج میں حکومت نے ساڑھے بارہ ایکڑ اوراس سے زائد زمین کے حامل کسانوں کے لئے پانچ ہزار روپے فی ایکڑ نقد امداد رکھی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top