بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا کام شروع کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا کام شروع کر دیا۔

الیکشن کمیشن سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن پرنٹنگ کارپوریشن سے کاغذات نامزدگی چھپوا رہا ہے، انتخابی شیڈول سے پہلے ڈی آر اوز کے پاس کاغذات پہنچا دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسران کی ڈیمانڈ پر کاغذات نامزدگی مزید دیے جائیں گے، کمیشن ضلع کے مجموعی ووٹرز کے تناسب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی دے گا، جنرل، خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیتوں کیلیے سفید رنگ کے کاغذات نامزدگی ہوں گے۔

متعلقہ: الیکشن کمیشن کا انتخابی افسران کے سروس ریکارڈ کی چھان بین کا فیصلہ

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کے بعد ملک میں عام انتخابات کروانے کیلیے 8 فروری 2024 کی تاریخ طے کر رکھی ہے۔

الیکشن کمیشن اس حوالے سے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کر چکا ہے۔ اس نے پولنگ اسٹیشنز سمیت پولنگ اسٹاف کی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔

چند روز قبل نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات کی جس کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے نگراں وزیر اعظم کو انتخابات کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشنز و اسٹاف کی فہرستیں تیار کر لیں اور الیکشن مٹیریل کی پرنٹنگ کا کام اور انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا کام تکمیل بھی آخری مراحل میں ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے نگراں وزیر اعظم کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلیے الیکشن کمیشن کے دورے کرنے کی دعوت دی تھی۔

ملاقات میں انوار الحق کاکڑ نے یقین دہانی کروائی کہ عام انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا اور انتخابات کیلیے درکار فنڈز اور مطلوبہ سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں