جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

الیکشن کمیشن نے 21 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات روک لیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (25 مارچ 2026): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ 171 سیاسی جماعتوں میں سے 21 جماعتوں کے انتخابی نشانات روک لیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ 171 سیاسی جماعتوں میں سے 21 جماعتوں کے انتخابی نشانات روک لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے یہ نشانات انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں ناکام سیاسی جماعتوں کے روکے ہیں جب کہ اثاثوں کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے والی جماعتوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف بھی ان 21 جماعتوں میں شامل ہے، جن کے انتخابی نشانات روکے گئے ہیں، کیونکہ الیکشن کمیشن نے تاحال پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی فہرست میں مجموعی طور پر 171 سیاسی جماعتیں شامل ہیں، جن میں سے 150 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات جاری کر دیے گئے ہیں۔

انتخابی نشانات کے اجرا کی مکمل فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں