تازہ ترین

سائفر کیس چالان: چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی قصور وار قرار

اسلام آباد: سائفر کیس میں ایف آئی اے نے...

مستونگ واقعے پر بلوچستان میں 3 روزہ سوگ

کوئٹہ: مستونگ واقعے میں‌ شہریوں‌ کی بڑی تعداد میں‌...

مستونگ خودکش حملہ : جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہوگئی

کوئٹہ : مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے...

مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکا، 40 افراد شہید، 80 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں...

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو ڈیم کا افتتاح کرنے سے روک دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو کہوٹہ میں ڈیم کا افتتاح کرنے سے روک دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے روکا۔ وزیر اعظم کل 29 جون کو کہوٹہ میں ڈیم کا افتتاح کرنے والے تھے۔

ڈیم کا یہ علاقہ حلقہ پی پی 7 راولپنڈی کی حدود میں شامل ہے۔ الیکشن کمشنر کی ہدایت پر ڈی ار او پی پی 7 نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے رابطہ کیا۔

ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لیے وزیر اعظم نے ڈیم کا افتتاح منسوخ کر دیا۔ پرنسپل سیکرٹری نے وزیر اعظم کا دورہ منسوخ ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا۔

ضمنی انتخاب والے حلقے میں عوامی عہدیداران کا دورہ ضابطہ اخلاق خلاف ورزی ہے۔

Comments

- Advertisement -