بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے یا نہیں؟ کل اہم اجلاس طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن  نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر مشاورت کے لئے کل اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ سکندرسلطان راجہ اجلاس کی صدارت کریں گے اور الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران ،اسپیشل سیکرٹریز شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے سے متعلق مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کا لاء ونگ ہائیکورٹ فیصلے سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ ددے گا تاہم تاحال الیکشن کمیشن کو پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا۔

خیال رہے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان ’’بلے‘‘پر الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی، پشاور ہائی کورٹ کے 2رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

عدالت نے الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا آرڈر غیرآئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے 22 دسمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

پشاورہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کو انتخابات کاسرٹیفکیٹ ویب سائٹ پراپ لوڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پارٹی سرٹیفکیٹ الیکشن ایکٹ 2017 کے شق 209 کے تحت شائع کرے اور آرٹیکل 215 کے تحت الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کوانتخابی نشان’’بلا‘‘الاٹ کرے۔

الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں