اتوار, ستمبر 1, 2024
اشتہار

مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں حکام سپریم کورٹ فیصلے پر بریفنگ دیں گے، جس کے بعد پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق قانونی نکات کاجائزہ لیا جائے گا۔

- Advertisement -

یاد رہے سپریم کورٹ نے گزشتہ دنوں مخصوص سیٹوں کے کیس میں الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو مخصوص سیٹوں کا اہل قرار دیا تھا اور الیکشن کمیشن یہ اس کی حاصل کردہ سیٹوں کے تناسب سے مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں : مخصوص نشستیں کیس: سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا ردعمل آگیا

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے مخصوص سیٹوں سے متعلق اہم کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کبھی نہیں کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں ہے بلکہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی ہے اور اس کا نام بھی سیاسی پارٹیوں کی فہرست میں موجود ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کہ پی ٹی آئی کا نام الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، الیکشن کمیشن نے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں ہے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار نہیں دیا، انٹرا پارٹی الیکشن درست نہ ہونے پر بلے کا نشان لیا گیا، الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 215 کے تحت بلے کا نشان لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں