جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

نگراں وفاقی وزرا اور مشیر مشکل میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے نگراں وفاقی وزرا اور مشیر کیخلاف درخواستیں قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فواد حسن فواد، احد چیمہ اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کو نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگران حکومت میں جانبدار وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے مشیرکو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

الیکشن کمیشن نے نگراں وفاقی وزرا اور مشیر کیخلاف درخواستیں قابل سماعت قرار دی دیں ، ساتھ ہی فواد حسن فواد، احد چیمہ اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کو نوٹس جاری کردیئے۔

الیکشن کمیشن نے سماعت چھبیس اکتوبر کو مقرر کردی، الیکشن کمیشن میں درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد،مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کی دارخوست کی تھی اور مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم کےسیکرٹری توقیرشاہ سابق وزیر اعظم کے سیکرٹری رہے، آرٹیکل 218 کے مطابق نگران سیٹ اپ غیر جانبدار ہو، استدعا ہے کہ نگراں حکومت میں جانبدار وزرا اور مشیر کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں