تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایکواڈورنےوکی لیکس کےبانی جولین اسانج کوشہریت دے دی

کوئٹو: جنوبی امریکی ملک ایکواڈور نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو شہریت دینے کے بعد پاسپورٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایکواڈور کی وزیرخارجہ ماریہ فرنینڈا اسپنوسا نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو شہریت دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 12 دسمبر 2017 سے ایکواڈور کے شہری ہیں۔

جولین اسانج کو شہریت دینے کا فیصلہ برطانیہ کی جانب سے وکی لیکس کے بانی کو سفارتی درجہ دینے کی درخواست مسترد کرنے کے بعد کیا گیا۔

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو سفارتی درجہ دینےکا مقصد اسے گرفتاری سے استثنیٰ دلانا تھا۔

ایکواڈور کی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے برطانیہ کے ساتھ وکی لیکس کے بانی کے معاملے کو باوقار طریقے سے حل کرنے کے لیے جولین اسانج کو شہریت دی۔

ماریہ فرنینڈا اسپنوسا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جولین اسانج کو ایک تیسری ریاست سے جان کا خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے 2012 سے برطانیہ میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں سیاسی پناہ لے رکھی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -