تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

برطانوی گلوکار ایڈ شیرن دنیا کے امیر ترین اسٹار بن گئے

لندن : برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ گلوکار ایڈ شیرن تاریخ کے مہنگے ترین گلوکاروں میں سے ایک بن گئے ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے خود کو ہی 17 اعشاریہ 1 ملین کا معاوضہ ادا کیا کیونکہ ان کی ایک کمپنی نے 32 اعشاریہ 6 ملین پاﺅنڈ کا منافع کمایا تھا۔

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق گزشتہ 2 برس کے دوران ایڈ شیرن نے خوب پیسہ کمایا ، انہوں نے ڈیوائڈ ٹور کیا جس سے انہیں 607 ملین پاﺅنڈ (74 کروڑ 71 لاکھ ڈالر)کی آمدنی ہوئی، اس کے علاوہ انہوں نے ایڈ شیرن لمیٹڈ سے 19 اعشاریہ 26 ملین پاﺅنڈ الگ سے کمائے۔

اس وقت ایڈ شیرن نے 22 فارم ہاﺅسز، مینشنز ، مکانات اور فلیٹس خرید رکھے ہیں جن کی مجموعی مالیت 47 ملین پاﺅنڈز بنتی ہے۔

برطانوی گلوکار اپنی اہلیہ چیری سی بورن کے ساتھ آبائی علاقے میں مقیم ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے لندن میں اپنے مینشن کے سامنے والے 2 مکانات 19 اعشاریہ 8 ملین پاﺅنڈ میں خرید لیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -