برمنگھم : پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان جاری ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے تیسرے روزکھیل کےاختتام پر دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کےایک سو بیس رنز بنالئے۔
انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان پرسترہ رنزکی برتری حاصل ہوگئی۔ ایجبسٹن میں انگلش کھلاڑیوں نے پاکستان کی ایک سو تین رنزکی برتری بغیر کسی نقصان کے ختم کردی۔
تیسرے روزکھیل کا آغاز ہوا تو قومی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی ڈگمگا گئی۔ یونس خان اکتیس رنز پر ہمت ہارے تو اسد شفیق اٹھارہ گیندیں کھیل کربھی کھاتہ نہ کھول پائے۔
مرد بحران کپتان ایک بار پھر گوروں کے سامنے دیوار بن گئے، مصباح الحق 56رنز بنا کر اینڈرسن کا شکار بنے۔ پوری قومی ٹیم چار سو رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
، انگلینڈ نے بیالیس رنز پر پاکستان کی آخری پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں ایک سو تین رنزکی برتری حاصل کی۔
خسارے میں جانے کے باوجود انگلش اوپنرز نےشاندار فائٹ بیک کیا۔ ایک موقع پر میچ پرپاکستان کی گرفت مضبوط تھی، لیکن ایلسٹر کک اورایلکس ہیلز کی شراکت نے میچ انگلینڈ کی جانب موڑ دیا۔
ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میچ پاکستان کے ہاتھوں سے نکلنا شروع ہوگیا ہے۔ کھیل کے اختتام پرایلسٹر کک چونسٹھ اورایلکس ہیلز پچاس رنزپرناٹ آؤٹ ہے۔
واضح رہے کہ تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پرانگلینڈ کو پاکستان پرسترہ رنزکی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔