سانس لینے میں دشواری،عبد الستار ایدھی آئی سی یو منتقل،اہل خانہ کو طلب کر لیا -
The news is by your side.

Advertisement

سانس لینے میں دشواری،عبد الستار ایدھی آئی سی یو منتقل،اہل خانہ کو طلب کر لیا

کراچی : سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اور ٹرانسپلاٹیشن میں علاج کے غرض سے داخل عبدالستار ایدھی سانس لینے میں تکلیف محسوس کر رہے ہیں جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے،ڈاکٹرز نے اہل خانہ کواسپتال بلا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی کارکن عبد الستار ایدھی جو گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور گردوں کے ادارے ایس آئی یو ٹی میں زیر علاج ہیں جہاں معروف سرجن ادیب رضوی کی سربراہی میں قائم ماہر معالجین کی ٹیم اُ ن کی نگہداشت میں مصروف ہے۔


Abdul Sattar Edhi in critical condition at SIUT by arynews

اسپتال انتظامیہ کے مطابق عبد الستارایدھی سانس لینے میں تکلیف محسوس کر رہے تھے جس کے باعث ایدھی صاحب کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں سانس کی بحالی کے لیے مصنوعی طریقے سے آکسیجن مہیا کی جا رہی ہے۔

ایس آئی یو ٹی کے ماہرڈاکٹرز کے مطابق ایدھی صاحب کی زندگی کے لیے 6 سے 8 گھنٹے بہت اہم ہیں،اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ عبدالستارایدھی اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں