تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

میٹرک اور انٹر کے طلباء و طالبات کے لیے بڑی خبر

لاہور  : میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء و طالبات کو اب امتحانات کی تیاری کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، موبائل ایپ ایڈ کاسا نے طلبا کی یہ مشکل اب دور کردی ہے۔

اس ایپ کے استعمال سے اب طلباء و طالبات  کو امتحانات کی تیاری میں بہت آسانی ہوگی۔ ابتدائی طور پر نئی ایپ سے پاکستان بھر میں55 ہزار طلباء اور 40 سے زائد اسکولز استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ایڈ کاسا کی چیف ایجوکیشن آف آفیسر انعم صادق نے اس ایپ کی تفصیلات سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

انعم صادق نے بتایا کہ اس ایپ میں ساڑھے چار ہزار سے زیادہ ویڈیوز ہیں، 2لاکھ 50ہزار سوالات کے جوابات ہیں اس کے علاوہ اس میں22 بورڈز کے ویڈیو لیکچرز موجود ہیں۔

ایڈکاسا کی چیف ایجوکیشن آف آفیسر انعم صادق نے کہا کہ ہماری سب سے پہلی ترجیح ایم سی کیوز ہیں جن کی بچوں کو بہت ضرورت ہے، ہماری یہ کوشش امتحانات کی تیاری کی ایپ کو بنانے اور ملک بھر کے طلباء میں ای لرننگ کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی۔

اس ایپ کے ذریعے طلبہ آن ڈیمانڈ ویڈیو لیکچرز اور کوئز دیکھ سکتے ہیں اور ساتھ ہی ایپ کے لیڈر بورڈ پر اپنی کارکردگی کا موازنہ بھی کرسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ایپ کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے پیش نظر اسکولوں کی بندش کے باعث تعلیمی ماحول پر منفی اثرات نہ پڑیں۔

Comments

- Advertisement -