تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وزیراعظم سے ملاقات، ایڈوٹکوگروپ ملائشیا کا پاکستان میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد : ایڈوٹکوگروپ ملائشیا کے چیئرمین  نے پاکستان میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کااعلان کردیا اور سرمایہ کاری کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایڈوٹکوگروپ ملائشیا کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان میں ملائشیا کے ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم بھی موجود تھے جبکہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف، سیکرٹری بی او آئی بھی شریک تھے۔

ملاقات میں ایڈوٹکوگروپ نے پاکستان میں250ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان کرتے ہوئے کہا گروپ پہلے سے پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے، اگلے 5سال میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائےگی۔

ایڈوٹکوگروپ کا ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں شراکت داری کی خواہش کا بھی اظہار


ایڈوٹکوگروپ کے چیئرمین نے سرمایہ کاری کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات کو  تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا حکومت سرمایہ کاری کے لئے بہتر ماحول فراہم کررہی ہے۔

ایڈوٹکوگروپ نے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں شراکت داری کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم سے ملاقات ، ناروے اور کوریا کا پاکستان میں جلدبڑی سرمایہ کاری کافیصلہ

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاروں کو حکومتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا سرمایہ کاروں کےساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائےگا ، حکومت کاروبار میں آسانی کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل ناروے اور کوریا سے آئے وفد نے بھی پاکستان میں جلد بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے کاروبار میں آسانیوں کے لئے حکومتی اقدامات کی نگرانی خودکررہاہوں۔

وزیرِاعظم سے کارگل نامی ایک بین الاقوامی کمپنی کے ہیڈ مارشل اسمتھ نے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی تھی ، کمپنی کے سربراہ مارشل اسمتھ نے پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں : معروف بین الاقوامی کمپنی کا پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

مارشل اسمتھ کا کہنا تھا سرمایہ کاری زراعت، ڈیری فارمنگ، آئل سیڈ، اور خوردنی تیل کی پیداوار کے شعبوں میں کی جائے گی، جو آئندہ 3 سے 5 برس کے دوران ہوگی جبکہ پاکستان کی معیشت میں بہتری اور روزگار کے وسیع مواقع فراہم کریں گے۔

دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان نے کارگل کمپنی کی سرمایہ کاری کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا ’کارگل کمپنی کو ملک میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کریں گے، تمام معاملات میں آسانی اور شفافیت حکومت کی ترجیح ہے، وفاقی حکومت ہر سطح پر کارگل کمپنی کے ساتھ تعاون کرے گی۔

مزید پڑھیں : بل گیٹس کا وزیر اعظم کو خط، پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

اس سے قبل مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا، بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، مائیکرو سافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -