The news is by your side.

Advertisement

ملک دشمن عناصر نئی نسل کو تعلیم سے محروم رکھناچاہتےہیں: رضا ربانی

اسلام آباد: چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں ایک نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر تعلیمی املاک کو نشانہ بنا کرنئی نسل کو تعلیم سے دوررکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک نازک صورتحال سے دوچار ہے اوران حالات میں تعلیم ہی واحد راستہ ہے جو ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔

رضا ربارنی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے قوم متحد ہے اورتما م اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔

چیئرمین سینٹ نے اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلباء میں ڈگریا ں اورایوارڈ بھی تقسیم کئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں