لاہور : وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سابق وزیر تعلیم رانا مشہود کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا رانا مشہود نے محکمہ تعلیم کا دیوالیہ نکال دیا، پرائیویٹ اسکول مافیا سے رشوت لینے کا الزام بھی لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سابق وزیر تعلیم رانا مشہود کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، انہوں نے محکمہ تعلیم کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔
[bs-quote quote=” رانا مشہود پرائیویٹ اسکول مافیا سے رشوت بھی لیتا رہا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”صوبائی وزیر تعلیم "][/bs-quote]
مراد راس کا کہنا تھا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، رانا مشہود پرائیویٹ اسکول مافیا سے رشوت بھی لیتا رہا۔ انہوں نے جب دیکھا کہ سب پکڑے جا رہے ہیں تو بیرون ملک بھاگ گیا اور محکمے کی کروڑوں روپے کی گاڑیاں بھی گھر لے گیا۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ رانا مشہود نے آج تک پرائیویٹ سکول مافیا کیخلاف کارروائی نہیں کی، اضافی لی گئی فیسیں واپس نہ کرنے والے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر رہے ہیں۔
گذشتہ روز بھی صوبائی وزیرتعلیم مرادراس نے پنجاب میں نجی اسکولوں کواکتیس دسمبرتک اضافی فیس واپس کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نجی اسکولوں نے اکتیس دسمبرتک اضافی فیس واپس اور فیسوں میں 20فیصدکمی نہ کی تو رجسٹریشن منسوخ کردیں گے۔
چند ماہ قبل صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ کہ گزشتہ حکومت ترقیاتی بجٹ میں صرف 5 ارب روپے چھوڑ کرگئی، پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم کوبند کردیا ہے، دانش اسکولز کو بند نہیں کیا جا رہا یہ خبرغلط ہے، ایک طرف 18 ہزاراوردوسری طرف 1400 فی بچہ خرچہ آ رہا ہے، اسکول پرائیویٹ مافیا کودینے کے حق میں نہیں۔