تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے حتمی اعلان کب ہوگا

اسلام آباد: کرونا وبا کی دوسری لہر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، ایسے میں وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے اسکول، کالجز اور یونیورسٹی سے متعلق اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ کل صوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اہم فیصلےہوں گے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کئے اہم فیصلے کئے جائیں گے ، اس کا اعلان کل 12بجکر30منٹ پر پریس کانفرنس میں کروں گا۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر وزارت تعلیم نے اٹھارہ نومبر کو ملک بھر کے تعلیمی اداروں کیلئے تجاویز صوبوں کو بھجوا دیں تھیں۔ذرائع کے مطابق صوبوں کو بھیجی گئیں تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو 24نومبر سے31جنوری تک بند کردیا جائے، پہلے مرحلے میں 24نومبر سے پرائمری اسکولزبندکردئیے جائیں جب کہ 2دسمبر سے مڈل اسکولزبھی بند کیے جائیں، اسی طرح 15دسمبرسےسکینڈری اسکولزمیں بچوں کوآنےسےروکاجائے۔

وزارت تعلیم کےحکام اساتذہ کوتعلیمی اداروں میں بلانےپربضد ہیں، تجویز میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کوبلایا جائے اور آن لائن ایجوکیشن کےلیےتیاری کی جائے،ٹیلی اسکول،ٹیلی ریڈیوسمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسکولز بند کرنے سے متعلق اہم خبر

وزارت تعلیم نے تعلیمی سیشن کو31مئی تک بڑھانےکی تجویز دی ہے اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جون2021 میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ ساتھ موسم سرما میں بھی چھٹیاں نہ دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

Comments

- Advertisement -