پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

سندھ کا تعلیمی نظام باقی صوبوں کی نسبت پسماندہ ہے‘ صوبائی وزیرتعلیم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:سندھ کے وزیرتعلیم جام مہتاب ڈہر نے تربیتی ورکشاپ سےخطاب کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ سندھ کا تعلیمی نظام باقی ماندہ صوبوں سے پیچھے ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیرتعلیم نے کراچی میں منعقدہ ’پرنسپلز ورکشاپ‘ سے خطاب کیا جس میں انہوں نے سندھ کی تعلیمی پسماندگیوں کا ذمہ دار خود کو ٹھہراتے ہوئے نظام میں موجود خامیوں کی ذمہ داری قبول کی۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب سے صوبے کا وزیرتعلیم مقرر ہوا ہوں ایک دن کی بھی چھٹی نہیں کی۔

- Advertisement -

فن لینڈ میں تدریسی نظام میں‌ انقلابی اصلاحات


 جام مہتاب کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو صو بے میں نقل کی اطلاعات پر بے پناہ تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے استسفار کیا کہ ’’امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں‘‘۔ یہی سوال گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری نے بھی کیا۔

صوبائی وزیرِ تعلیم نے ورکشاپ کے شرکاء سے استسفارکیاکہ ’’آپ بتائیں میں انہیں کیاجواب دوں ہم سب نقل میں ملوث ہیں‘‘۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ’’ طلبہ و طالبات کونقل کرانےمیں اساتذہ بھی ملوث ہیں‘‘۔

بائیو میٹرک حاضری کا نفاذ


وزیرتعلیم سندھ جام مہتاب کا کہنا تھا کہ بائیومیٹرک حاضری سے اساتذہ خوش نہیں ہیں، کچھ اساتذہ بائیومیٹرک حاضری لگاتےہیں اورواپس چلے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک حاضری کے نظام سے اساتذہ کی اسکولوں میں حاضری کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے تاہم ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں