تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

تعلیمی ادارے 2 دن کیلیے بند، نوٹیفکیشن جاری

ملکی صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر روالپنڈی میں 2 دن کے لیے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں 2 دن کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ ملکی صورتحال کو قرار دیا گیا ہے۔ ڈی سی کا کہنا ہے کہ فیصلہ ملک میں موجودہ صورتحال کے پیش نظرکیا گیا۔

نمل یونیورسٹی کی جانب سے اسٹوڈنٹس کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے۔ اسٹوڈنٹس کے کل ہونے والے مڈ ٹرم امتحان ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

راولپنڈی اور اس کے اطراف میں تحریک انصاف کا احتجاج جاری ہے۔ پی ٹی آئی نے مری ایکسپریس وے کو بھی ٹائر جلا بند کر دیا ہے۔

صداقت علی عباسی کا کہنا ہے کہ سڑک کو بند کر کے احتجاج روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا عمران خان راولپنڈی نہیں پہنچتےاحتجاجی مظاہرہ روزانہ کیاجائے گا امپورٹڈحکومت کےدن گنےجاچکےہیں اب ان کوجانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ریڈلائن ہے اگر ان کو کچھ ہوا تو پورا ملک بلاک کر دیں گے اب احتجاج کےیہ سلسلے حکومت کے کنٹرول میں نہیں فوری طورپرالیکشن کی تاریخ کااعلان کیاجائے۔

Comments

- Advertisement -