لاہور: تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا بڑا اقدام سامنے آگیا، اساتذہ روزانہ 3 بار سیکیورٹی اسٹیٹس اپڈیٹ کرینگے۔
لاہورسمیت پنجاب بھر کے تمام اسکولز اور کالجز کیلئے ورچوئل سینٹر فار ایجوکیشنل سیکیورٹی قائم کیا جائے گا، اسکولز و کالجز کے اساتذہ اور سیکیورٹی اسٹاف کی سیف سٹیز سسٹم میں رجسٹریشن مکمل کرلی گئی۔
سیف سٹی نے بتایا کہ اساتذہ روزانہ 3 بار ادارے کا سیکیورٹی اسٹیٹس پبلک سیفٹی ایپ میں اپڈیٹ کریں گے، اب تک 30 ہزار سے زائد تعلیمی اداروں کو سسٹم میں رجسٹرڈ کردیا گیا ہے۔
تعلیمی اداروں کے غیرمحفوظ اسٹیٹس کی صورت میں کیا کرنا ہے اس سلسلے میں سیف سٹی نے بتایا کہ غیرمحفوظ اسٹیٹس کی صورت میں سیف سٹی متعلقہ پولیس کو فوری اطلاع دے گی۔
سیف سٹی نے بتایا کہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد اساتذہ کا بھی سسٹم میں اندراج مکمل کرلیا گیا ہے، تعلیمی اداروں کے کیمرے لائیومانیٹرنگ کیلئے سیف سٹی سسٹم سے انٹیگریٹ کیے جارہے ہیں۔
انٹر اور میٹرک کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم : پرائیویٹ اسکولز نے بڑا مطالبہ کردیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


