تازہ ترین

جنات انسان کی کیسے مدد کرتے ہیں؟ خاتون کے ساتھ پیش آنے والا سنسنی خیز واقعہ

جنات کے حوالے سے سیکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں ایسے واقعات اکثر سامنے آتے رہتے ہیں کہ کسی جن نے انسان کے روپ میں اس سے بات کی لیکن بعد میں انکشاف ہوا کہ وہ انسان نہیں جن تھا۔

یہ منظر سوچنے کے بعد خوف کے عالم میں انسان کے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، ایک ایسا ہی اپنے ساتھ گزرا ہوا سچا واقعہ ایک خاتون نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں سنایا کہ جس کو سن کر سننے والے بھی دم بخود رہ گئے۔

انہوں نے بتا کہ وہ کس رات کے وقت طرح گھر سے نکل کر اپنی نانی کے ہاں جارہی تھیں کہ راستے میں انسان کے روپ میں انہیں کوئی جانی پہچانی شخصیت ملی اور ان کو بحفاظت ان کی نانی کے گھر پہنچا دیا۔

خاتون نے بتایا کہ وادی چترال  میں ہمارا گھر پہاڑ پر واقع تھا ایک رات میں اپنی امی سے کسی بات پر ناراض ہوکر نانی کے گھر جانے کیلئے نکل پڑی، لیکن جیسے ہی تھوڑا دور گئی تو محسوس ہوا کہ  کہ وہاں  میرے آس پاس موجود درخت سب جھک گئے اور تیز ہوائیں چلنے لگیں ۔

اسی دوران میری امی کی ایک جاننے والی لڑکی میرے پاس آئی اور مجھ سے باتیں کرتے ہوئے ساتھ چلنے لگی یہاں تک کہ ہم باتیں کرتے ہوئے نانی کے گھر پہنچ گئے اور 15 منٹ کا ٹائم گزرنے کا احساس بھی نہ ہوا۔

مجھے گھر چھوڑ کر وہ اپنے گھر چلی گئیں لیکن دوسرے دن اس لڑکی نے بتایا کہ میں تو تمہارے ساتھ نہیں تھی اور اتنی رات کو میں گھر سے کیوں نکلوں گی جسے سن کر خوف سے  میرے پاؤں سے زمین سرکنے لگی۔

خاتون کی زبانی پوار واقعہ سننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

یاد رہے کہ بحیثیت مسلمان جنات کے وجود کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں انبیاءکرام سے تواتر کے ساتھ منسوب  متعدد واقعات قرآن احادیث اور تاریخ میں بھی موجود ہیں، ان واقعات سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جنات جاندار اور عقل و فہم رکھنے والی آتشی مخلوق ہیں۔

جنات کا معاملہ اس قدر تواتر و تسلسل کے ساتھ ثابت ہے کہ ہر خاص و عام یہ جانتا ہے کہ جنات کے وجود سے کوئی انسان بالخصوص مسلمان انکار نہیں کرسکتا۔

Comments

- Advertisement -