منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

پی ڈی ایم سرکار کی جانب سے بجلی ٹیرف میں ریکارڈ اضافہ، صارفین کے لیے بل ادا کرنا محال ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ڈی ایم نے 15 ماہ کے دوران بجلی کے بنیادی نرخوں میں کم سے کم سات روپے چھ پیسے اور زیادہ سے زیادہ اٹھارہ روپے انتالیس پیسےفی یونٹ تک اضافہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سرکارکی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ریکارڈ اضافے کے اثرات کے باعث باعث بجلی صارفین کے لیے بجلی بل ادا کرنا محال ہوگیا۔

پی ڈی ایم نے گیارہ اپریل دوہزار بائیس کو حکومت سنبھالی، اپریل دوہزار بائیس سے اب تک بجلی کے بنیادی نرخوں میں کم سے کم سات روپے چھ پیسے اور زیادہ سے زیادہ اٹھارہ روپے انتالیس پیسےفی یونٹ تک اضافہ کیا گیا۔

پی ڈی ایم سرکارکی جانب سے اپنے مدت سے چند روز قبل بجلی کی قیمت میں ساڑھےسات روپے پچاس پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا، اضافے کا فوری طور پر اطلاق کرنے سے جولائی کے بجلی بلوں میں عوام پر اضافی بوجھ پڑا۔

جولائی کے بجلی بلوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمںٹ ایک روپے اکاسی پیسے اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ایک روپے پچیس پیسے فی یونٹ عائد ہے جبکہ بریدنگ سپیس اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ 42 روپے 72 پیسے فی یونٹ تک ہے ، جس میں ٹیکسز ملانے کے بعد قیمت 60 روپے فی یونٹ تک بن جاتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جولائی دوہزار بائیس میں نیپرا نے بنیادی ٹیرف اکیس روپے تینتیس پیسے سے کم کر کے بیس روپے اٹھائیس پیسے فی یونٹ کر دیا تھا۔

اگست اور ستمبر دوہزار بائیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، اکتوبر دوہزار بائیس میں301 سے 700 یونٹ تک کے سلیب پر چار روپے دس پیسے اضافہ کیا گیا۔

اپریل دوہزار بائیس سے ابتک جولائی 2023 سےسو یونٹ تک کےگھریلو صارفین کے لیے بنیادی بجلی کے نرخوں میں کل اضافہ سات روپے چھ پیسے سے بڑھا کر دس روپے چھ پیسے فی یونٹ کر دیا گیا۔

ایک سو ایک یونٹ سے دوسو یونٹ تک کے صارفین کیلئے 11 روپے 21 پیسے اضافے کے بعد 16 روپے48 پیسے فی یونٹ کر دیا گیا، 201 یونٹ سے 300 یونٹ تک کے صارفین کیلئے گیارہ روپے اکیس پیسے بڑھا کر 22 روپے 95 پیسے فی یونٹ کر دیا گیا۔

تین سو ایک سے چار سو یونٹ تک کے صارفین کے لیے دس روپے اسی پیسے بڑھا کرتیئیس روپے تین پیسے، 401 یونٹ سے 500 یونٹ تک کے صارفین کیلئے 14 روپے ایک پیسے بڑھا کر 35 روپے چوبیس پیسے کر دیا گیا۔

اسی طرح 501 سے چھ سو یونٹ تک کیلئے صارفین کیلئے 15 روپے تینتالیس پیسے بڑھا کر 36 روپے چھیاسٹھ پیسے، چھ سو ایک سے سات سو یونٹ تک کے صارفین کیلئے سولہ روپے ستاون پیسے بڑھا کر سینتیس روپے اسی پیسے ، سو یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مجموعی طور پر اٹھارہ روپے انتالیس پیسے فی یونٹ اضافہ کے بعد بیالیس روپے باہتر پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا۔

شہریوں نے صورتحال پر احتجاج کرتے ہوئے نگران حکومت سے ریلیف کی اپیل کی ہے، عوام کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کمپنیوں کے نظام میں بہتری لائے تاکہ سسٹم میں بہتری آسکے اور عوام کو ریلیف ملے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں