site
stats
پاکستان

ایم کیوایم کو توڑنےکی کوششیں کی جارہی ہیں، رابطہ کمیٹی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا کہناہے کہ ایم کیوایم کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور حالیہ واقعات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے تین دہائیوں سے ایم کیوایم کوختم کرنے سازشیں کی جارہی ہیں ۔ ارکان اسمبلی کو وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے بلیک میل کیا جارہا ہے۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ منظم سازش کے تحت کبھی قائد ایم کیو ایم کی علالت کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں تو کبھی ایم کیوایم کے رہنماوٴں کے بارے میں طرح طرح کی ٹیبل اسٹوریزدی جارہی ہیں۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ مذموم ہتھکنڈوں کے ذریعے چند ضمیر فروش افرادکوتوخریداجاسکتاہے لیکن ایم کیوایم کو ختم نہیں کیا جاسکتا تحریک کے کارکنان اور حق پرست عوام تمام سازشوں کواپنے اتحاد سے ناکام بنادیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top