The news is by your side.

Advertisement

حکومت کی ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے کوششیں کامیاب ہونے لگیں

اسلام آباد: ملک میں ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کے لیے منفرد مہم کے زبردست نتائج سامنے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے کوششیں کامیاب ہونے لگیں۔ مردوں کے ساتھ خواتین ٹیکس پیئرز بھی ملکی خزانےمیں حصہ ڈال رہی ہیں۔ سیالکوٹ میں ایک پارک کا افتتاح سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی خاتون شہری شبنم آصف سے کرایا گیا۔ کلین گرین منصوبے کے تحت 1 کروڑ 60 لاکھ روپے سے پارک کا افتتاح کیا گیا۔

منصوبے پر عثمان ڈار کے بجائے خاتون ٹیکس پیئرشبنم آصف کا نام درج کیا گیا۔

May be an image of monument

معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر ٹیکس پیئرز کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے، بجٹ میں کم سے کم ٹیکس لگائے گئے تاکہ عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتی اقدامات سے ریکارڈ ٹیکس محصولات موصول ہوئی ہیں، سیالکوٹ میں20 ارب کی لاگت سے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ صاف پانی، سیوریج سسٹم، گرین پارکس اور ماسٹر پلاننگ پر کام ہو رہا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تمام ترقیاتی منصوبے ٹیکس پیئرز کے نام کرنے کا اصولی فیصلہ کر چکاہوں، ترقیاتی منصوبوں پر کام سےشہریوں کےعارضی مسائل سےآگاہ ہوں، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اور سیاسی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے، سیالکوٹ کے شہریوں سے وعدہ ہے ترقیاتی کام مقررہ وقت پر مکمل ہوں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں