The news is by your side.

Advertisement

کرکٹ کی بہتری کیلئے چیئرمین پی سی بی کی کاوشیں

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹ کی بہترین کے لیے اپنی کوششیں تیز کردیں، انہوں نے گورنرسندھ عمران اسماعیل سے بھی اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ملاقات کی اس موقع پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک میں کرکٹ کی بہتری اور لیگ کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

عمران اسماعیل اور رمیز راجہ نے سندھ میں ٹیلنٹ سامنے لانے اور کرکٹ کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔

گورنر نے کہا سندھ میں ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ کا انعقاد کیا جائے، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، پوری دنیا پاکستانی کرکٹرز کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ملک کے نمائندے و سفیر ہوتے ہیں، قوم کی نظریں آپ پر ہیں اور وہ ٹیم کو ہر میدان میں کامیاب دیکھنا چاہتی ہیں۔

دریں اثنا چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعتماد اور پاکستانی عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں