منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

وزارتِ خارجہ چین میں پھنسے درجنوں پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے متحرک

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کے شہرتاشقورغان میں درجنوں پاکستانی موسم خراب صورتحال کےسبب پھنس گئے ہیں، پاکستانیوں کو وطن واپس لانےکے لئے وزارتِ خارجہ متحرک ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 45 سے زائد پاکستانی شہری خرابن موسم کے سبب اسلام آباد اور کاشغر کے درمیان ریان ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے کے سبب پھنس گئے ہیں۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چین میں موجود پاکستانی سفارت خانہ گزشتہ دو روز سے اپنے شہریوں سے رابطے میں ہے اوران کووطن واپس لانے کے لیے کوشاں ہے۔

پاکستانی سفارت خانے نے چینی وزارت خارجہ اور دیگرمتعلقہ حکام سے بھی رابطہ کیا ہے اورپاکستانی شہریوں کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان نے چینی حکام سے کہاہے کہ مذکورہ پاکستانی شہریوں کو خراب موسم سے متاثرہ علاقے سے نکالنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں