تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سنہری انڈے کی شہرت نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

سان فرانسسکو: گولڈن انڈے نے نیا ریکارڈ بناتے ہوئے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ مقبول ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس امریکی رئیلٹی ٹی وی اسٹار اور معروف ماڈل کیلی جینر نے انسٹاگرام پر اپنی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کی تھی جس کو سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر قرار دیا تھا البتہ اب یہ ریکارڈ ایک معمولی سے سنہری رنگ کے انڈے نے اپنے نام کرلیا۔

امریکی ماڈل کی تصویر کو ایک ہی دن میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا تھا جس کے بعد انسٹاگرام نے اس تصویر کو اعزاز دیا تھا۔ کیلی جینر کی اس تصویر کو اب تک ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد صارفین پسند کرچکے ہیں۔

kylie jenner

البتہ انسٹاگرام پر موجود ’ورلڈ ایگ ریکارڈ‘ نامی اکاؤنٹ نے سنہری انڈے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آئیں ہم مل کر کیلی جینز کے ریکارڈ کو توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بناتے ہیں اور اس تصویر سے انہیں شکست دیتے ہیں‘۔

سنہری انڈے کی تصویر کو صارفین نے بہت پسند کیا اور اس پرمختصر وقت میں ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد لائیکس آچکے جس کے بعد اس تصویر کو سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ کا اعزاز دے دیا گیا۔

egg, kylie jenner

ریکارڈ چھن جانے پر کیلی جینز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے انڈے کو زمین پر پھینک کر توڑا۔ امریکی ماڈل نے لکھا کہ ’اب انڈے کی خیر نہیں ہے‘۔

سنہری انڈے نے صرف امریکی ماڈل کو ہی شکست نہیں دی بلکہ اُس نے نامور عالمی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے بھی اعزاز چھین لیا۔

View this post on Instagram

Take that little egg

A post shared by Kylie (@kyliejenner) on

 

Comments

- Advertisement -