پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

انڈے کے تاجر سے 30 لاکھ روپے ڈکیتی کا مقدمہ دو روز بعد درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (10 فروری 2026): شہر قائد میں انڈے کے ایک تاجر سے 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ دو روز بعد درج کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں انڈے کے تاجر سے تیس لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی، 2 روز قبل پیش آئے اس واقعے کا مقدمہ تاجر اصغر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق تاجر اصغر نے اپنے 2 ملازمین عامر اور عمران کو 30 لاکھ روپے تھیلے میں بھر کر دیے، ملازمین رقم لے کر بینک میں جمع کرانے جا رہے تھے کہ کورنگی ڈھائی نمبر پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے ملازمین کو روکا، اور اسلحہ دکھا کر رقم سے بھرا تھیلا اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔

جھوٹی کال: جیولرز شاپ کے مالک نے 40 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراما کیوں رچایا؟

مدعی کے مطابق ڈاکوؤں نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک اور ہیلمٹ پہن رکھے تھے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ڈاکوؤں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں