تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

مصری اداکارہ ’جج‘ بن گئیں

مصر کی اداکارہ مائی عمر کو مس یونیورس بحرین 2022 کے مقابلے کی پہلی جج کے طور پر نامزد کردیا گیا۔

مس یونیورس بحرین کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ مصر کی سپر اسٹار مائی عمر کو مس یونیورس 2022 کے مقابلے میں بطور جج اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔

بحرین کی نئی مس یونیورس کا انتخاب 26 اگست کو کیا جائے گا اور جیوری کی جانب سے اعلان کے بعد تاج پہنانے کی تقریب منعقد کی ہو گی۔

عام لوگوں کے لیے نئی مس یونیورس بحرین کا نام اگلے ماہ 11 ستمبر کو تقریب کے ریکارڈڈ شو میں سامنے لایا جائے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میں اس تاریخی پراجیکٹ کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے میں اس پلیٹ فارم پر یقین رکھتی ہوں جو خواتین کو بااختیار بناتا ہے۔‘

مائی عمر کا کہنا تھا کہ ’یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کو اپنے لیے آواز اٹھانے کی ترغیب دیتا ہے اور دنیا کے ساتھ اپنی شاندار اور متاثر کن کہانیوں کو شیئر کرنے کا ایک حیرت انگیز تجربہ اور موقع فراہم کرتا ہے۔‘

Comments

- Advertisement -