اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے 10 مذبح خانوں کو مصر نے گوشت برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
عبدالرزاق داؤد نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مصری حکومت کی جانب سے اجازت ملنے پر پاکستانی مذبح خانے مبارک باد کے مستحق ہیں، ملکی معیشت کے لیے اچھے نتائج مرتب ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مصری ویٹرنری حکام نے فیصلہ آڈٹ کے نتیجے میں کیا ہے۔
مشیرتجارت نے کہا یہ جغرافیائی اور مصنوعات کی تنوع کی ہماری پالیسی کاحصہ ہے برآمد کنندگان فائدہ اٹھانے کے لیے رفتار سے آگے بڑھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس شعبے میں برآمدکی بےپناہ صلاحیت موجود ہے۔