تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مصر میں عجیب الخلقت بکرے کی پیدائش

قاہرہ: مصر میں عجیب الخلقت بکری کے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی تصاویر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں بکری کی بچے کی پیدائش ہوئی جس کا سر بندر کی طرح دکھائی دیتا تھا، اس کی پیدائش کے صرف دو دن بعد ہی موت ہوگئی۔

بندر جیسے سر کے ساتھ بکری کی پیدائش بالائی مصر کے شہر اسیوٹ گورنری میں واقع الہدایہ گاؤں میں ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

مالک کا کہنا تھا کہ وہ حیرت زدہ ہے کہ اس نے جس بکری کو اٹھایا ہے اس نے ایک عجیب و غریب مخلوق کو جنم کیسے دیا۔

جانوروں کے ماہر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بندر کے سر کے ساتھ بکرے کی پیدائش ممکن نہیں، یہ پیدائشی عیب ہے، یہ بندر کا سر نہیں ہے۔

قاہرہ یونیورسٹی میں ویٹرنری میڈیسن کی فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر ایمان بکر نے بتایا کہ یہ پیدائشی خرابیاں ہیں، اس کی وجہ حمل کے دوران آس پاس کا ماحول یا کسی وائرس کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملات شاذ و ناذر ہی ہوتے ہیں، اس طرح کی پیدائش میں جانوروں کی زندگی جاری رکھنا ناممکن ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -