The news is by your side.

Advertisement

معمولی جھگڑے پر قصاب نے اہلیہ کے ٹکڑے کرکے فریز کردئیے

قاہرہ : مصری شہری نے معمولی جھگڑے پر اپنی بیوی کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کردئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات مصر کے علاقے الجیزہ کمشنری میں پیش آئی، جہاں پولیس نے ایک قصاب کے خلاف اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 20 سالہ مقتولہ اور اس کے شوہر کا تین روز تک اپنے والدین سے رابطہ نہیں ہوا تو انہوں نے پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے معمول کے مطابق شکایت درج کرکے کارروائی شروع کی۔

پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مقتولہ قتل سے تین روز قبل بازار سے سودا سلف لیتی ہوئی نظر آئی تھی جس کے بعد اسے کسی نے نہیں دیکھا جبکہ رہائشی عمارت کے کمیرے میں بھی اسے دوبارہ گھر سے باہر نکلتے نہیں دیکھا گیا۔

20 سالہ مقتولہ اور ملزم شوہر

پولیس گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ گھر میں ہر طرف خون خون ہورہا ہے جو خشک ہوچکا ہے۔

پولیس نے گھر کی تلاشی کی تو فریزر سے مقتولہ کی لاش ٹکڑوں کی صورت میں برآمد ہوئی، پولیس نے مقتولہ کے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں