The news is by your side.

Advertisement

قاہرہ: وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کی مصری ہم منصب سے ملاقات

قاہرہ: وفاقی وزیر برائے صنعت اور پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ پاکستان مصری کار سازی کی صنعت کے لیے معیاری پرزے فراہم کرسکتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار ان دنوں مصر کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ترقی پذیر اسلامی ملکوں کی تنظیم ڈی ایٹ کے صنعتی وزرا کے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے قاہرہ میں اپنے ہم منصب وزیر برائے صنعت اور تجارت طارق قابیل سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مصر کے مابین صنعت و تجارت میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور مصر باہمی تجارت اربوں ڈالر تک بڑھا سکتے ہیں۔

ملاقات میں مصری وزیر صنعت و تجارت طارق قابیل نے تجویز دی کہ دونوں ملکوں کے ایس ایم ایز آپس میں تعاون بڑھائیں۔

وفاقی وزیر نے انہیں نئی آٹو پالیسی کی کاپی پیش کی اور بتایا کہ پاکستان نہ صرف مصری سرمایہ کاروں کو پاکستانی آٹو صنعت میں خوش آمدید کہے گا بلکہ مصری کار سازوں کے لیے سستے اور معیاری پرزہ جات پاکستان سے دستیاب کیے جاسکتے ہیں۔

ملاقات میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ثقافتی اور علمی شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں