تازہ ترین

سابق حکومت کے عوامی منصوبے کو مزید بڑھانے پرغور شروع

قاہرہ: مصر کی کابینہ نے عوام کو مزید سہولیات فراہم کرنے اور اُن کے طرز زندگی کو آسان بنانے کے لیے 2011 میں متعارف کرائے گئے حکومتی پروگرام ’راشن کارڈ‘ کو مزید بڑھاتے ہوئے اسے اگلے مرحلے میں منتقل کردیا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق مصر کی حکومت نے ملک میں نیا سسٹم متعارف کرانے پر غور شروع کردیا جس کی سفارشات مرتب کی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کا ماننا ہے کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے راشن کارڈ کے ساتھ نقد ادائیگی کی سہولت بھی فراہم کی جائے تاکہ لاکھوں لوگوں کو بنیادی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

مصر ی کابینہ کے اراکین نے تمام تر صورتحال کو دیکھتے ہوئے مشاورت کی جس کے بعد راشن کارڈ رکھنے والے شہریوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا فیصلہ کیا گیا، رپورٹ مکمل ہوتے ہی یہ صدر عبدالفتاح کے پاس منظوری کے لیے ارسال کردی جائے گی۔

رپورٹ مرتب کرنے کے حوالے سے کوئی مخصوص ٹائم فریم نہیں دیا گیا کیونکہ کروڑوں کی تعداد میں راشن کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی خواہش ہے کہ ملک بھر میں کیش سسٹم متعارف کرایا جائے تاکہ اخراجات میں کمی لائی جاسکے اور سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے۔

’مصر کی کل آبادی میں سے اس وقت 75 فیصد شہری راشن کارڈ کی سہولیات سے استفادہ کررہے ہیں اور وہ ان کے ذریعے غذائی اجناس جیسے چاول، کھانا پکانے کا تیل اور چینی وغیرہ بھی حاصل کرتے ہیں‘۔

حکومت کی خواہش ہے کہ یہ منصوبہ ملک کے تمام ضرورت مند شہریوں تک پہنچے اور اس سے 100 ملین لوگوں‌ تک پہنچایا جاسکے کیونکہ اس وقت ملک کی پچاس فیصد آبادی غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر حسنی مبارک نے راشن کارڈ کا منصوبہ 2011 میں متعارف کرایا تھا جس کے بعد اسے 2016 میں مزید توسیع بھی دی گئی۔

Comments

- Advertisement -