مصر کے شہر نبروہ میں گزشتہ روز انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، باپ نے 3 بچوں کو قتل کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری باپ نے اپنے تین معصوم بچوں کو قتل کر کے بعدازاں ٹرین کے نیچے آکر اپنی بھی جان دے دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں، تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ لرزہ خیز واردات بچوں کے باپ نے انجام دی ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم کا اپنی اہلیہ سے شدید جھگڑا ہوا تھا اس دوران اس نے بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی، اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بیوی کو قتل کرنے میں ناکامی پر ملزم نے اپنے 3 بچوں کو بے رحمی سے قتل کردیا۔ مرنے والے بچوں کی شناخت مریم (10 سال)، معاذ (8 سال) اور محمد (6 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔
ظالم باپ نے تین بچوں کو زندہ جلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
مصر کے شہر نبروہ میں پیش آنے والے اس المناک واقعے کے بعد پولیس نے تمام لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ اصل محرکات سامنے آسکیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


