پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

مصر میں نئی نہر سوئز کا افتتاح کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصر میں نئی نہر سوئز کا افتتاح رنگارنگ تقریب میں ہوا، جس میں فرانس ،روس سمیت عرب ریاستوں کے کئی رہنماء شریک ہوئے۔

مصر میں ڈیڑھ سو سال پرانی نہر سوئز کے ساتھ نئی نہر سوئز کا افتتاح کردیا گیا، نئی نہر پر ساڑھے آٹھ ارب ڈالر کی لاگت آئی ہے، مصر کے ساحلی شہر اسماعلیہ میں نئی نہر سوئز کی افتتاحی تقریب بحریہ کے بحری جہاز پر منعقد کی گئی۔

تقریب میں صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ فرانسیسی صدر فرانسو اولندو سمیت کئی ممالک کے سربراہ بھی شریک ہوئے، بحیرہ روم اور بحیرہ احمر کو ملانے والی نہر سوئز کی توسیع ایک سال کے عرصے میں مکمل کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں