تازہ ترین

ایک اور ملک نے قطر کیلیے فضائی حدود کھول دی

سعودی عرب اور یو اے ای کے بعد مصر نے قطر کے لئے فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق منگل کو مصر نے قطری پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہے اور دونوں ممالک کے مابین پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے گی ہے۔

ائیر پورٹ کے عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز قطر ایئر ویز کا ایک طیارہ قاہرہ میں لینڈ کرنے والا ہے۔

الاحرام کے سرکاری اخبار کے مطابق مصری ہوابازی کی جانب سے پابندی کے خاتمے سے قطری پروازوں کو مصری فضائی حدود اور دونوں ممالک کے قومی کیریئر سے گزرنے کی اجازت ہوگی تاکہ منظوری کے لئے فلائٹ آپریٹنگ شیڈول پیش کریں۔

شہری ہوا بازی اتھارٹی اور وزارت ہوا بازی کے ذرائع کے مطابق معاہدوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سامان کی نقل و حمل کی بھی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اتحادیوں نے قطر کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات بحال کیے ہیں۔

سعودی عرب کے بعد یو اے ای کا قطر سے متعلق بڑا اعلان

سعودی ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کی اہم کانفرنس ہوئی، اس دوران قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا تاریخی فیصلہ ہوا، امیر کویت نے خلیجی بحران کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین سمیت ہم نے بھی قطر کے ساتھ تعلقات بحال کردیے ہیں اس دوران اخلاقی نکات بھی طے پائے گے، ہمیں ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا ہوگا، آپس میں معاہدہ ممالک کے درمیان استحکام لائے گا۔

Comments

- Advertisement -