ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مصر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (26 مارچ 2026): مصر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مصری وزیر خارجہ نے کہا ہم امریکا اور ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس کے لیے پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ مل کر سفارتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، مصر بھی مذاکرات کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے، کچھ کوتاہیاں سامنے آئی ہیں لیکن کوششیں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ مصر، ترکیہ اور پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات کے انعقاد کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ثالث ممالک دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار ہیں۔

ایرانی قیادت ڈیل کا بولے تو اپنے لوگوں، انکار کرے تو ہمارے ہاتھوں مرے گی، ٹرمپ

امریکا نے ایران کے سامنے ایک جامع تجویز رکھی ہے جس میں جوہری پروگرام کے خاتمے، افزودہ مواد عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے حوالے کرنے، اہم تنصیبات بند کرنے، بیلسٹک میزائل پروگرام ختم کرنے اور خطے میں اتحادی گروپوں کی حمایت روکنے جیسے نکات شامل ہیں، جب کہ بدلے میں پابندیوں میں نرمی کی پیشکش کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایران نے بھی سخت شرائط پیش کی ہیں جن میں خلیج سے امریکی فوجی اڈوں کا خاتمہ، مکمل پابندیوں کا خاتمہ، میزائل پروگرام برقرار رکھنا، جنگی نقصانات کا ازالہ، آبنائے ہرمز سے متعلق نئی شرائط اور مستقبل میں حملوں کی ضمانت شامل ہیں۔

امریکی حکام نے ایرانی مطالبات کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے، جب کہ ایران نے بھی امریکی نیت پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان وسیع اختلافات اور خطے میں جاری کشیدگی کے باعث فوری پیش رفت کا امکان کم ہے، جب کہ اس سے قبل سوئٹزرلینڈ اور عمان میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات بھی بے نتیجہ رہے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں