جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

مصر میں خاتون نے شوہر اور تین بچوں کو زہر دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قائرہ: مصر میں خاتون نے شوہر اور اپنے تین بچوں کو زہریلا جوس پلا دیا جس کے نتیجے میں تینوں بچے جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک مصری خاتون نے گھریلو تنازع سے تنگ آکر اپنے شوہر تین بچوں کو زہر دے دیا جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے، شوہر کو اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

تینوں بچوں کی عمریں چھ سے نو سال کے درمیان ہیں جبکہ ان کے 32 سالہ والد کی حالت خراب ہے، وہ مصر کے جنوبی صوبہ قینا کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون کے کسی دوسرے مرد سے تعلقات تھے اور انہوں نے شوہر اور بچوں سے چھٹکارا پانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ خاتون کو اس کے دوست نے جوس کے پیکٹ میں  زہر ملا کر دیا تھا۔

خاتون نے شوہر اور بچوں کو زہر دے کر بہانہ کیا کہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے بچوں کی موت ہوئی ہے، بعدازاں دونوں ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان کو پوچھ گچھ کے لیے زیر حراست رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی خاتون نے عید الاضحیٰ کی چھٹی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے شوہر سے اضافی رقم کی درخواست کی تھی، پیسے نہ دینے پر خاتون نے شوہر کو چاقو مار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں