پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

سستے کپڑے پہننے پر مصری خاتون کا شوہر سے طلاق کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصری خاتون نے بات نہ ماننے اور سستے کپڑے پہننے پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق کریمہ نامی مصری خاتون کے معاشی حالات شادی سے قبل بہت اچھے تھے تاہم اُن کے شوہر غربت کی چکی تلے اپنی زندگی بسر کررہے تھے۔

مصری خاتون کا کہنا ہے کہ اُن کے اہل خانہ ’رفات‘ کی غربت کے باعث شادی کے لیے تیار نہیں تھے تاہم طرزِ زندگی بدلنے پر رضامندی کے بعد والدین نے شادی کی حامی بھر لی تھی۔

مزید پڑھیں: شوہر کی خوبصورتی سے جل کر بیوی نے طلاق مانگ لی

اُن کا کہنا ہے کہ شادی کے فوری بعد رفات اپنے معاہدے سے پیچھے ہٹ گیا اور اُس نے پرانے طرزِ عمل پر زندگی گزارنا شروع کردی اور اب وہ سب کچھ ہونے کے باوجود بھی سستے کپڑے پہنتا ہے۔

- Advertisement -

کریمہ کا کہنا ہے کہ مجھے اپنا شوہر اس صورت میں کسی طور قبول نہیں ہے کیونکہ اس حلیے پر نہ صرف میرے گھر والے بلکہ پڑوسی بھی رفات کا مذاق بناتے ہیں۔ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ جب رفات سے طرز عمل بدلنے کے لیے بولا تو اُس نے صاف انکار کرتے ہوئے دوسری شادی کرنے کی دھمکی دی اس لیے میں نے طلاق دینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے استعمال پرسعودی خاتون کو طلاق

یاد رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ برس اپریل میں انوکھا واقعہ پیش آیا تھا کہ جب خاتون نے شوہر کے حسن پر شک کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کرلی تھی، خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا شک ہے کہ اُن کے خاوند کا کسی اور خاتون کے ساتھ اسکینڈل ہوسکتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں