بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

مصر نے پاکستان کو ہرا کر اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

مصر نے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دوحہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میچ میں مصر نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹس پر شکست دی۔

پاکستان سیمی فائنل میں برازیل کو ہرا کر فائنل میں پہنچا تھا۔

قومی فٹبال ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تنزانیہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

تنزانیہ کے خلاف پاکستان کی جانب سے طفیل شنواری اور محمد جنید نے ایک، ایک گول اسکور کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں